Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوٹل دھمال میں ارشد اور اجے ایکساتھ

بالی وڈ کے دو مشہور اداکار اجے دیوگن اور ارشد وارثی پھر ایک ساتھ کامیڈی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ خبروں کے مطابق وہ ' ٹوٹل دھمال' میں اسکرین پرمزاحیہ تفریح بکھیرتے نظرآئیں گے۔ ٹوٹل دھمال، فلم ”دھمال“ سیریزکی سیکوئل ہے ۔ سابقہ فلموں میں ارشد وارثی کام کرچکے ہیں جس میں مرکزی کردار اداکار سنجے دت نے اداکیاتھا۔اب آئندہ فلم میں یہی کردار اداکار اجے دیوگن ادا کرینگے۔ٹوٹل دھمال، کامیڈی سیریز کی پہلی فلم 2007 میںجبکہ دوسری 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ حال ہی میں ریلیز ہونےوالی مزاحیہ فلم ' گول مال اگین میں اجے دیوگن اور ارشد وارثی ساتھ کا م کرچکے ہیں۔
 

شیئر: