Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول 91 پر سبسڈی برقرار ..... سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

جمعرات 4جنوری 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”عکاظ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:

٭ شاہ سلمان نے فضائی حادثے میں چیف آف اسٹاف کے زندہ بچ جانے پر امیر کویت کو مبارکباد پیش کردی
٭ پٹرول 91 پر سبسڈی برقرار ہے، پہلی بار گھر خریدنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا بوجھ سرکاری خزانے پر ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیرخزانہ
٭ اعتراض برحق ہونے پر زرتلافی موثر بماضی ہوگی ، ادارہ حساب المواطن
٭ ہنگامی علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کمپنی کی پیشگی منظوری ضروری نہیں،ہیلتھ کونسل
٭ بعض کمپنیاں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا بوجھ اپنے ذمہ رکھ رہی ہیں، دیگر کمپنیوں نے اشیاءکے نرخ 50فیصد بڑھا دیئے
٭ سعودی خاتون اور اسکی بیٹی کے قاتل کا معاملہ سزائے موت پر عمل درآمد کیلئے مصر کے مفتی اعلیٰ کے حوالے کردیا گیا
٭ ایرانی ملا عوامی غضب سے جان چھڑانے کیلئے ”نظریہ سازش“ کا سہارا لینے لگے
٭ امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینیوں کو امداد بند کرنے کی دھمکی دیدی
٭ بیت المقدس سودے بازی سے ماورا ہے، فلسطینی صدر
٭ مصری سوڈانی تعلقات بحران کا شکار، ذرائع ابلاغ نے افواہوں کا بازار گرم کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: