اندور ۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے اندور سے دہلی جانے والے طیارے میں تکنیکی خرابی کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی۔ مسافروں نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ برپا کردیا۔ دیوی اہلیہ ہوائی اڈے سے ایک پرائیویٹ ایئر لائن کے طیارے کو دہلی کیلئے پرواز کرنا تھی ۔رن وے پر ٹیکسی کے دوران طیارے میں خرابی کا علم ہونے پرپرواز منسوخ کردی گئی ۔ اے ٹی سی سے ہدایت کے مطابق رن وے پر ہی ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو روک دیا گیاجس کے بعد تقریباً 2گھنٹے تک طیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہ ملنے پر واز منسوح کردی گئی جس پر مسافروں نے جم کر ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیا۔