Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی:مرول کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،4افراد ہلاک

ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی کے مرول علاقے میں واقع رہائشی عمارت کی تیسری منزل میں آتشزدگی سے 4افراد ہلاک جبکہ 7افراد آگ سے بری طرح جھلس گئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈکی 6ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیااور عمارت میں پھنسے مکینوں کوباہر نکالنے میں کامیا ب ہوئیں تاہم تیسری منزل پر رہائش پذیر کپاسی خاندان کے 4افراد کی موت ہوگئی جبکہ اوپر کی منزل میں مقیم خاندان کے7 افراد کثیف دھوئیں سے بیہوش ہوگئے جنہیں گھاٹ کوپر اور مکند اسپتال میں داخل کرایاگیا۔
عمارت کے مکینوں کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈکا عملہ اگر جلد پہنچ جاتا تو آتشزدگی کا اتنا بڑا واقعہ نہ ہوتا اور لوگوں کی جان بچ جاتی ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: