نئی دہلی ۔۔۔۔۔ قومی دارالحکومت دہلی میں گھنا کہرا چھایا رہا۔ کم از کم درجہ حرارت7.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ریلوے اہلکار نے بتایا کہ شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں کہرے کی وجہ سے 21ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 59تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مطلع دن میں صاف، مگر شام سے کہرا چھائے رہے گا۔راجدھانی دہلی میں دھند کا قہر جاری ہے۔ دھند کی وجہ سے 59ٹرینوں ،18پروازوں میں تاخیر ہوئی اور 21ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا۔