Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت آواز دبا رہی ہے، آزاد

نئی دہلی۔۔۔۔۔مہاراشٹر میں دلت مخالف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن دلتوں پر مظالم کے معاملے پر بحث کرانا چاہتی ہے ، اپوزیشن مہاراشٹر میں دلت مخالف تشدد کا معاملہ اٹھانا چاہتی ہے لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس معاملے پر ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی جس سے اپوزیشن کی آواز عوام تک نہیں پہنچ سکی۔

شیئر: