شارجہ : سوشل میڈیا کے ذریعہ منشیات فروخت کرنےو الا گروہ گرفتار
شارجہ: شارجہ پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ منشیات فروخت کرنے والے19غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شدگان کے قبضے سے مجموعی طور پر15ملین270ہزار درہم مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔
شارجہ پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر سیف الزری الشامسی نے الامارات الیوم کو بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ ان کی عمریں 20سے35سال کے درمیان ہیں۔ یہ گروہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ہروئین فروخت کر رہا تھا۔
شارجہ کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں