امریکی عدالت کے ایک جج نے کہا ہے کہ سی این این جمعے کو امریکی بحریہ کے ایک سابق اہلکار، جس نے 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کی تھی، کے ساتھ ایک تصفیہ پر پہنچ گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چھ افراد پر مشتمل جیوری نے فیصلہ کیا کہ سی این این کو کُل 50 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا ہے۔ تاہم تصفیہ مقدمے کے دوسرے مرحلے کو ٹال دے گا جس میں نشریاتی ادارے کو ایک بڑا جرمانہ ہو سکتا تھا۔
یہ فیصلہ پانامہ سٹی کی ریاستی عدالت میں دو ہفتے تک چلنے والے مقدمے کے بعد سنایا گیا۔ اگرچہ سرکٹ جج ولیم ہنری نے عدالت میں تصفیے کا اعلان کرتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مزید پڑھیں
-
جنسی ہراسیت کے الزام پر بھائی کی مدد، سی این این اینکر معطلNode ID: 623221
-
’صحافتی بددیانتی‘، سی این این کے صحافی غزہ کوریج پر ناخوشNode ID: 834116
مدعی زچری ینگ نے سنہ 2022 میں سی این این پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے وارنر برادرز ڈسکوری یونٹ پر الزام لگایا کہ اس نے ’دی لیڈ ود جیک ٹیپر‘ کے ایک حصے میں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں ایک ایسا منافع خود شخص دکھایا جس نے بھاری بھرکم فیسیسں لے کر مایوس افغانوں کا استحصال کیا۔
سی این این اپنی خبر پر قائم رہا اور ینگ کو بدنام کرنے کی تردید کی، حالانکہ نیٹ ورک نے مارچ 2022 میں کہا تھا کہ اسے ینگ کے کام کو بیان کرنے کے لیے ’بلیک مارکیٹ‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر افسوس ہے۔
سی این این کے ایک نمائندے نے کہا کہ نیٹ ورک کو اپنے صحافیوں پر فخر ہے لیکن ’یقیناً ہم اس معاملے سے مفید سبق لے سکتے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب زچری ینگ کے وکیل ویل فریڈمین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ینگ پر سے الزامات واپس ہونے، ہرجانہ حاصل کرنے اور کیس نمٹنے پر بہت خوش ہیں۔