طائف(ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے بوائز اور گرلز دونوں ونگزمیں سائنس کلب کے زیر اہتمام سائنسی ماڈل سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں کلاس پنجم تا دوازدھم کے طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ججز کے فرائض فیاض احمد چانڈیو ، محمد اکرام ، آفتاب عالم، عدنان عالم، محمد امتیاز اور کنویئر سائنس کلب محمد امجد سعید نے انجام دیئے۔ انہوں نے ماڈل کو بہت پسند کیا او رطلباء کے کام کو سراہا۔ طلباء کے دو گروپ بنائے گئے جن میں پنجم تا ہشتم اور نویں تا دوازدھم جماعتوں نے شرکت کی۔ جونیئر گروپ میں عبداللہ خمیس آٹھویں بی ، عبداللہ فاروق پانچویں بی، زید کامران پانچویں سی اور عمر نذیر پانچویں سی بالترتیب اول ، دوم ، سوم اور حوصلہ افزائی کے حقدار قرار پائے۔سینیئر گروپ میں عدیل یاسین نہم بی ، عبداللہ ساجد نہم بی ، زعیم یاسین دھم بی، کریم اسامہ نہم بی بالترتیب اول، دوم، سوم اور حوصلہ افزائی والے انعامات کے حقدار قرار پائے۔ پرنسپل قیصر خان نے ماڈلز کا معائنہ بڑی دلچسپی سے کیا۔ انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کے مقابلوں میں خوب دلچسپی لیا کریں۔ اس سے ایجاد کی صلاحیت نکھرے گی۔ نئی نئی چیزیں بنانے کیلئے حوصلہ ملے گا۔ پرنسپل نے آخر میں سائنس کلب کی کوششوں کی تعریف اور ان کے لئے دعا کی۔