Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ نے رنبیر سے دوستی کی تصدیق کی نہ تردید

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رنبیر کے ساتھ دوستی کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ محبت دراصل سکون کا نام ہے۔ جس سے محبت کی جائے اس کا ساتھ ضروری ہوتا ہے ۔ اس کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ ملاقاتوں کی تردید بھی کردی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں شادی کی تھی جو زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ ماہرہ اور علی کا ایک 8 سالہ بیٹا اذلان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
 

شیئر: