Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: 1.39ملین ڈرائیور سالانہ 35.3ارب ریال تنخواہ لے رہے ہیں

 ریاض.... سعودی عرب میں 2017ءکی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر گھریلو کارکنان کی تعداد 2.42ملین تک پہنچ گئی۔ ان میں 68فیصد مرد (1.64ملین) جبکہ خواتین 32فیصد (781.6ہزار) ہیں۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ شماریات نے گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے حوالے سے لیبر مارکیٹ کی بابت جو اعدادوشمار جاری کئے ہیں ان کے بموجب سعودی عرب میں 1.39ملین گھریلو ڈرائیور سالانہ 35.3ارب ریال تنخواہ لے رہے ہیں۔ گھریلو ملازمین نے مجموعی طور پر ایک سال کے دوران 56ارب ریال بطور تنخواہ وصول کئے۔ گھریلو کارکن کی اوسط تنخواہ 2113ریال ہے۔ یہ مردوں کی ہے۔ خواتین کی اوسط تنخواہ 1581 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح مردوں کی تنخواہ خواتین کے مقابلے میں 34فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ جون 2018ءمیں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ڈرائیوروں کی تعداد کم ہوجائیگی۔

شیئر: