سارے اشاریئے مثبت،اتحاد اتصالات کوفوقیت،دارالارکان کی تنزلی
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 135پوائنٹس کے مدو جزر کے بعد 46.46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 7277.06پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشاریے مثبت زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 0.64فیصد اضافہ جبکہ سودے اور حجم میں بالترتیب 2.4فیصد اور 19.6فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ کاروباری مالیت 12.8فیصد فروغ کے بعد 21بلین ریال تک پہنچ گئی۔ قیمتو ںمیں اضافے سے سرمایہ کاروں کو 8ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں اتحاد اتصالات کو فوقیت حاصل رہی جسکی قیمت 7.04فیصد اضافے کے بعد 16.17ریال پر پہنچ گئی جبکہ فائدے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر دلہ ہیلتھ رہی جس کی قیمت 6.70فیصد فروغ کے بعد 107.61ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نقصان کے لحاظ سے دارالاکان ٹاپ پر رہی جسکے شیئر کی قیمت 27.74فیصد تنزلی کے بعد 10.94ریال تک گر گئی۔ انرجی سیکٹر میں پیٹرو رابغ کو فوقیت حاصل رہی۔ جسکی قیمت 2.18اضافے کے بعد 16.86ریال پر بند ہوئی۔ بینکنگ سیکٹر میں نیشنل کمرشل بینک نے 6فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا اور اس کی قیمت 5.89فیصد فروغ کے بعد 56.80ریال تک پہنچ گئی جبکہ اس سیکٹر کی سعودی امریکی بینک کی قیمت 5.49فیصد اضافے کے بعد 24.59ریال پر بند ہوئی۔ میٹیریلز سیکٹر میں شامل کیمانول کی قیمت 3.56فیصد اضافے کے بعد9.88ریال پر بند ہوئی۔