حیدرآباد -- - - - -آندھراپردیش کے نائب وزیرا علیٰ و وزیر داخلہ چنا راجپا کے قافلہ میں شامل جیپ اچانک جل کر خاکستر ہوگئی۔جیپ میں 6 سیکیورٹی اہلکار سوار تھے تاہم یہ تمام گاڑی کو آگ لگنے کے فوری بعد اس میں سے باہر نکل گئے جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔تفصیلات کے مطابق وشاکھاپٹنم کے نرسی پٹنم میں وزیر داخلہ راجپا جنم بھومی پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ درمیان میں ان کے قافلے میں شامل جیپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جیپ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو بھی جنم بھومی پروگرام میں شرکت کیلئے گئے تھے ۔ اس حادثہ کی اطلاع پر انہوںنے راجپا سے فون پر بات کی اور واقعہ کی جانچ کا حکم دیا۔