دیپیکا نے 32 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔ مشہور ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کی بیٹی دیپیکا نے دوران تعلیم والد کی طرح بیڈمنٹن کھیلی ۔اسپورٹس میں اپنا کریئر چننے کی بجائے دیپیکا کو ان کے قد کاٹھ کے باعث ماڈلنگ کاموقع ملا۔ یوں انہوں نے شوبز دنیا میں قدم رکھا۔ دیپیکا پڈوکون نے معروف گلوکار ہمیش ریشمیا کے ایک وڈیو گیت میں اداکاری کی، وہ گیت مشہور ہوا اور یوں دیپیکا کو ایک تیلگو فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیاگیا۔بعد ازاں مشہور زمانہ فلم' اوم شانتی اوم' دیپیکا کی شاہ رخ خان کےساتھ پہلی بالی وڈ فلم رہی ۔یہ فلم ریلیز ہوتے ہی دیپیکاشہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور بالی وڈ کو ایک نئی ہیروئن مل گئی۔ آج وہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراﺅں میں سرفہرست ہیں۔دیپیکا کے چرچے ہالی وڈ میں بھی عام ہیں۔