1947ءکے قتل عام پر مبنی ڈرامہ ”گھگی“
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی بہت جلد 1947 میں قیام پاکستان کے دوران ہونے والے قتل عام پر مبنی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ڈرامے کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا۔ڈرامے کی کہانی ایک مسلمان اور ہندو کی رومانوی داستان پر مبنی ہے ۔’گھگی‘ آمنہ مفتی نے تحریر کی ہے۔ اس کی ہدایات اقبال حسین نے دی ہیں۔