ابھی شادی نہیں کررہی، صبا قمر
پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی شادی کی اطلاعات عام ہیں تاہم صبا نے ان خبروں کو 'افواہیں' قراردیاہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صبا قمر کا کہنا ہے کہ میری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروںمیں کوئی صداقت نہیں۔صبا قمر نے ایک اسٹیٹس اپ لوڈ کرکے خود کو 'سنگل' قراردے دیا اور لکھا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری شادی سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کیاجائے۔حال ہی میں اداکارہ صبا قمر کی ٹی وی اداکار ارسلان فیصل کے ساتھ چند تصاویر سامنے آئی تھیں ۔اداکار ارسلان فیصل نے صبا کے ساتھ تصاویر کو 2018 کی پہلی سیلفی کے طور پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیاتھا، وہ تصاویر وائرل ہوگئیں اور طرح طرح کی خبریں بننے لگیں۔