Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ کیری کے چہرے پر 50ٹانکے

مشہور امریکی گلوکارہ کیری انڈروڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران زخمی ہوجانے کے باعث ان کے چہرے پر 50 ٹانکے آئے ہیں۔ ان کے مداحوںکے لئے انہیں نئے چہرے کےساتھ پہچاننا مشکل ہوجائے گا۔گلوکارہ نے کہا کہ وہ 2ماہ قبل ایک حادثے کے دوران زخمی ہوگئی تھیں، ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور چہرے پر زخم آئے تھے۔ کیری انڈروڈ نے چہرے کو چھپاکر ایک تصویر سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چہرے اور ہاتھ کے زخم نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔
 

شیئر: