مصر میں گرم ہوا کا غبارہ گر گیا، سیاح ہلاک
قاہرہ .... مصر کے جنوبی شہر لگژر میں گرم ہوا سے اڑنے والا غبارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ایک خاتون سیاح ہلاک ا ور 12زخمی ہوگئے۔ اس غبارے میں تمام تر سیاح سوار تھے۔ خیال ہے کہ جمعہ کو خراب موسم کی وجہ سے یہ غبارہ گرا۔مرنے والی خاتون بھی جس کی عمر 36سال تھی اور اسکا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ دیگر زخمیوں کی قومیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ غبارے کے گرنے کے بعد جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ غبارہ پتھریلی زمین پر گرا۔ دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیاحوں میں کوئی برطانوی نہیںتھا۔