لندن.... برطانوی محکمہ انصاف اور جیل خانہ جات کے ادارے ہمیشہ اس کوشش میں رہے ہیں کہ ہر جرم کو یکساں نہ سمجھا جائے بہت سے جرائم انتہائی معمولی نوعیت کے ہوتے ہیںاوراسی طرح بہت سارے جرائم سنگین اور خطرناک کہے جانے کے قابل ہوتے ہیں اسلئے ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو اسی حساب سے سزا دینی چاہئے۔ اس مقصد کے تحت برطانیہ نے معمولی جرائم کرنے والے افراد کیلئے ملک میں کئی جگہوں پر ایسی ایسی جیلیں تیار کی ہیں جس میں قیدیوں کو وہ تمام سہولیات دی جارہی ہیں جس کا تصور دوسری جیلوں میں بہت مشکل ہے۔ اب کم اور معمولی قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے تقریباً10جیلوں میں خاص حصے مختص کردیئے گئے ہیں جہاں قیدیوں کو نرم و گداز تکیے ، بستر اور دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں انہیں فرج بھی پاس رکھنے کی اجازت ہے جبکہ ذاتی فون بھی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حد یہ ہے کہ اس جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر سے معائنہ کراسکتے ہیں اور اپنی پسند کا کھانا بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ برطانیہ تقریباً103جگہوں پر مختلف جیلوں اور جیل کے اندر بنے ہوئے حصوں میں معمولی قسم کے جرائم میں قید افراد کو دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔