ایف اے فٹبال کپ: لیورپول نے ایورٹن کو1-2سے شکست دیدی
لندن: ایف اے فٹبال کپ کے تیسرے راونڈ میں لیورپول نے ایورٹن کو دو ایک سے شکست دے دی۔ کھیل کے35 ویں منٹ میں میزبان ٹیم کو پنلٹی کک ملی، جس پر جیمز ملنر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم ایورٹن نے 67 ویں منٹ میں حریف ٹیم کی برتری ختم کر دی۔ لیور پول کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈچ کھلاڑی ورجل وین ڈیک نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا کر میچ کو یادگار بنا دیا۔