Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیور پول فٹبال ٹیم کے 14 سالہ کھلاڑی پر پابندی

لیور پول... لیورپول کی ٹیم ایتھلیٹکو کالڈ وے کیلئے کھیلنے والے 14 سالہ کھلاڑی جیکب ٹیننٹ کو ملنے والی 5 سالہ پابندی کی سزا کو والدین نے انتہائی سخت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو ہونے والے میچ کے دوران جیکب نے ریفری کے منہ پر تھوک دیا تھا جس کے بعد اسے میدان سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ شروع میں جب اسے میدان چھوڑنے کیلئے کہا گیا تھا تو اس پر ایک میچ کی پابندی لگائی گئی تھی اور 25 پونڈ کا جرمانہ کیاگیا تھا لیکن بعد میں اس پر الزام لگایا گیا کہ اس نے ریفری پر تھوکا ہے جس پر سزا بڑھا کر 5 سال کردی گئی۔ جیکب نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ لیور پول فٹبال اکیڈمی کے تادیبی کمیشن کے ایک خط کے مطابق اس پر میچ کے عہدیدار پر حملہ کرنے پر 1825 دنوں کی پابندی لگائی گئی ہے اس نے میچ کے ایک اور عہدیدار کو گالیاں دیں اور سخت رویہ اپنائے رکھا۔ پابندی کے نتیجے میں جیکب لیورپول فٹبال اکیڈمی کی لیگ بھی نہیں کھیل سکے گا۔

 

شیئر: