Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محض 6روزہ تربیت یافتہ عملہ دل کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے لگا

لندن.... برطانوی اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں بڑھتی شکایات اپنی جگہ مگر ان تمام شکایات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کئی ادارے اپنے اپنے اسپتالوں میں انتہائی ناتجربہ کار قسم کے افراد سے کام لے رہے ہیں۔ حد یہ ہے کہ امراض قلب میں مبتلا افراد کے ساتھ دل کے دورے کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی دیکھ بھال کانازک کام بھی ایسے ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوںنے ا یک ہفتے کی تربیت بھی حاصل نہیں کی ہے۔ تاہم ان لوگوں کا کہناہے کہ وہ دن بھر میں تقریباً120 ٹیلیفون کالز وصول کرتے ہیں۔ جن میں ا ن سے مدد کی درخواست کی جاتی ہے اور ہر جگہ مدد کیلئے بھیجے جانے کے قابل تجربہ کار عملے کی تعداد اتنی کم ہے کہ اسے کسی طرح بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ بہت سے لوگ خون تھوکتے ہوئے اسپتال آتے ہیں جو ایک انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں مگر ناتجربہ کار عملہ ہی ا نہیں بھی نصیب ہوتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2010ءمیں ان مراکز کو آج سے تقریباً4گنا کم کالز موصول ہوتی تھیں اسلئے کام کرنا نسبتاً آسان تھا۔ 

شیئر: