Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرادیا

ویلنگٹن .... نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے 61رنز سے جیت لیا۔ اس نے 6وکٹوں پر166رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جو جاری رہی اور اسکی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 316رنز کا ہدف دیا تھا۔ فخر زماں نے 82رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستان کی 5وکٹیں صرف 54رنز پر گر گئی تھیں۔ اظہر علی نے 6، محمد حفیظ نے ایک ، شعیب ملک نے 13 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنائے تھے۔

شیئر: