Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کے اسکولوں میں ’’نو بیگ ڈے‘‘ منانے کا منصوبہ زیر غور

    حیدرآباد - - - - -  اسکول بیگ کے وزن میں کمی کے بعد تلنگانہ حکومت تمام اسکولوں میں ’’نو بیگ ڈے‘‘شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ڈائرکٹریٹ محکمہ تعلیم کی جانب سے اس خصوص میں تجویز تیار کی جارہی ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ ہفتہ میں ایک دن یا مہینہ میں ایک دن ’’نو بیگ ڈے‘‘منایا جائے گا۔اس دن اسکولوں میں کم کلاسز اور اضافی نصاب کام زیادہ ہوگا۔قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ اول اور دوم جماعت کے طلبہ کے بیگ کا وزن 1.5کلو سے زائد نہیں ہوناچاہئے ۔جماعت سوم تا پانچویں کے طلبہ کے بیگ کا وزن 3 کلو سے زائد نہیں ہونا چاہئے۔ اسی طرح چھٹویں اور ساتویںجماعتوں کے طلبہ کے بیگ کا وزن 4.5کلوسے زائد نہیں ہونا چاہئے ۔حکومت نے دسویںجماعت کے طلبہ کے بیگ کا وزن 5 کلوسے زائد نہ ہونے کی ہدایت دی تھی تاہم بتایاجاتا ہے کہ بیشتر اسکول ان اصولوںکی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جی کشن نے کہا کہ اگرچہ کہ اس خصوص میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں تاہم بیشتر طلباء ہنوز تمام کتابیں لارہے ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ اب ’’نو بیگ ڈے‘‘منانے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

شیئر: