Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” ٹرتھ اور ڈیئر“کاپہلا ٹریلر

ہالی وڈہارر تھرلرفلم’ ٹرتھ اور ڈیئر‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔خوف، دہشت، تھرل اور سنسنی سے معمور فلم 27اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔جیف ویڈلوکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں اس وقت سنسنی خیز واقعات رونما ہوتے ہیںجب نوجوان دوستوں کا ایک گروپ خطرناک گیم کھیلنے کا آغاز کر تاہے۔اس گیم میں تمام نوجوانوں کو پوچھے گئے سوالات کے سچ سچ جواب دینے ہوئے ہیں اوراگر کوئی سچ نہیں بتا سکتاتو اسے اپنے آپ کوبا ہمت اور بہادرثابت کرنے کے لئے خطرناک ٹاسک مکمل کرنا ہوتا ہے جس میں ناکامی کی سزا صرف موت ہوتی ہے۔ہنسی مذاق میں شروع کئے گئے اس گیم میں تما م دوستوںکو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں اور غیر مرئی مخلوق باری باری سب کی جان لینے پر ت±ل جاتی ہے۔فلم میں ہالی وڈ اداکارلوسی ہال، ٹیلر پوسے، ووئیلٹ بیئن، نولن جیراڈفنک، ہیڈن زیٹو، صوفیا ٹیلر اور سیم لینر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
 
 

شیئر: