Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاسیکی موسیقی زندہ رکھنا بھی فن ہے، حامد علی خان

پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کلاسیکی موسیقی کو زندہ رکھنا بھی ایک فن ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے کلاسیکی موسیقی برصغیر کا حصہ رہی ہے اور نامور گائیک بادشاہوں اور راجاﺅں کے دربار میں گائیکی کی بدولت بڑا مقام رکھتے تھے ۔راجہ ، مہاراجہ گلوکاروںکو بڑی عزت اور مرتبہ دیا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ چیزیںبدلنی شروع ہو گئیں اور آج کلاسیکی موسیقی کا فن زوال پذیر ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو چاہئے کہ اس فن کو زندہ رکھنے کےلئے فوری اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی ہی اصل گائیکی ہے ۔
 

شیئر: