Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماڈلنگ کا شوق نہیں،رابی پیرزادہ

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے ماڈلنگ کا کوئی شوق نہیں ۔میں صرف گلوکاری اور اداکاری تک محدود رہناچاہتی ہوں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نت نئے تجربات کرنا میری فطرت میں شامل ہے ۔سافٹ ویئر انجینیئرہونے کے ساتھ میں چھوٹے جہاز اڑانے کی تربیت بھی حاصل کر چکی ہوں ۔کراٹے ماسٹر ہونے کے ساتھ بیرون ملک سے بیوٹیشین کاکورس بھی کر رکھا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری بطور ہیروئن پہلی فلم ” شور شرابہ “ مکمل ہو چکی ہے جس کی نمائش مارچ میں کی جائے گی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے اپنے گارڈن ٹاﺅن میں واقع بیوٹی سیلون کے بعد ڈیفنس میں بھی بیوٹی سیلون بنانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور اسی ماہ اسکا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا جائے گا ۔
 

شیئر: