رینا رائے 16 برس بعد چھوٹی اسکرین پر
بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ رینا رائے نے کئی برس فلمی دنیا سے دوررہنے کے بعدایک بار پھر شوبز کی دنیامیں لوٹنے کا عندیہ دے دیاہے۔ اداکارہ رینا رائے 16 برس بعد ایک ٹی وی ڈرامے سے شوبز میں واپس لوٹ رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں رینا رائے نے کہا کہ میں دل کو چھولینے والے کردار کا انتظار کررہی تھی۔انہوں نے ماضی کے فلمی کریئر کے بارے میں کہا کہ انہیں یاد ہے کہ چھوٹی عمر میں سنجیدہ اداکاری کرنا کتنا مشکل کام تھا۔ رینا بہت جلد ہندوستانی ٹی وی چینل کے پروگرام 'باتیں کہی ان کہی' میں نظر آئیں گی۔