میگھن مارکل کی بھابھی گرفتار
لندن۔۔۔ برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اداکارہ میگھن مارکل کی ہونیوالی بھابھی کو ان کے بھائی کو زدوکوب کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑگئی۔ 37 سالہ ڈیرلین بلائونٹ کو میگھن مارکل کے بھائی تھامس مارکل کو نشے میں دھت ہوکر مارنے پیٹنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔یہ واقعہ نئے سال کی رات کو پیش ا?یا' جوزفائن کنٹری کی جیل میں تھامس مارکل کی منگیتر کو فورتھ ڈگری حملہ کرنے پر رکھا گیا اور 30 گھنٹے پولیس کی حراست میں گزارنے کے بعد رہا کردیا گیا۔