اتوار 7جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے ”الحیاة“ کے صفحہ اول کی نمایاں سرخیاں:
٭ سعودی عرب کے تمام سماجی طبقات کیلئے 80ارب ریال پر مشتمل شاہی فرامین کا اجرائ، اقتصادی توازن پیدا کرنے کی کوشش
٭ جو شخص بھی قوانین و ہدایات پر عمل نہیں کریگا، اسکا احتساب ہوگا ، وہ کوئی بھی ہو، مظاہرہ کرنے والے11 شہزادوں کی گرفتاری پر پبلک پراسیکیوٹر کی وضاحت
٭ سرکاری ، شہری و عسکری سعودی ملازمین کیلئے سالانہ الاﺅنس کی بحالی، جنوبی سرحدوں کا دفاع کرنے والے فوجیوں کیلئے 5ہزار ریال کا اسپیشل پیکیج، ریٹائر ملازمین کو ایک سال تک 500ریال کا مہنگائی الاﺅنس، سماجی کفالت کے تحت آنے والے شہریوں کیلئے 500ریال مہنگائی الاﺅنس
٭ حوثی رہنماﺅں کو ایک اور جھٹکا،اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کے نائب صنعا ءپہنچ گئے ، امن مذاکرات کی تیاری بعید از امکان ہے، سرکاری حلقے
٭ القدس سے متعلق امریکی فیصلے سے نمٹنے کیلئے عرب ممالک 3بنیادی نکات پر متفق
٭ عراقی وزیراعظم انتخابات کے التوا کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے
٭ فلسطینی آرتھوڈیک کے پیرو کار بیت لحم پہنچنے پر یونانی مذہبی پیشوا کے پیروں کاروںکے خلاف ہلہ گلا کیا
٭ میں ذہین ہی نہیں عبقری بھی ہوں، ٹرمپ
٭ خامنہ ای کے حکم پر محمود احمدی نژاد کی گرفتاری کی اطلاعات
٭٭٭٭٭٭٭