الراجحی اور نیشنل کمرشل بینکوں کے تمام ملازمین کیلئے مہنگائی الاﺅنس
ابہا.... نیشنل کمرشل بینک اور الراجحی بینک نے یکم جنوری2018ءسے اپنے تمام ملازمین کو ایک ہزار ریال مہنگائی الاﺅنس دینے کا اعلان کردیا۔ دونوں بینکوں نے الگ الگ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ یہ فیصلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محترم شہزادہ محمد بن سلمان کے فرامین کی پذیرائی کے طور پر کیا گیا ہے۔