Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

STCکے ملازمین کیلئے مہنگائی الاﺅنس

ریاض .... ایس ٹی سی (STC) نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں 2018ءکے اختتام یا فوجی آپریشن بند ہونے تک داخلی نیٹ ورک پر کئے جانے والے تمام مکالموں پر 80فیصد رعایت کااعلان کردیا۔ ایس ٹی سی نے جنوبی سعودی عرب میں فیلڈ ملازمین کیلئے 2ہزار ریال الاﺅنس دینے کی خوشخبری بھی سنادی۔ ایس ٹی سی کا کہناہے کہ وہ 2018ءکے دوران 10ہزار ریال سے کم تنخواہ پانے والوں کو ایک ہزارریال اور 10ہزار سے زیادہ اور 15ہزار سے کم تنخواہ پانے والوں کو 750ریال اور 15 ہزارسے زیادہ اور 30ہزار ریال سے کم تنخواہ پانے والوں کو 500ریال مہنگائی الاﺅنس دیگی۔
 
 
 

شیئر: