Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقے پیر سے جمعے تک بارش کی زد میں

ریاض اور الشرقیہ ریجن منگل سے جمعے تک بارش سے متاثر ہوں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر سے جمعے تک مملکت کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔‘
سبق کے مطابق مرکز کے بیان میں کہا گیا کہ ’گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی جن کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔‘
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے’ پیر کی شام سے منگل تک مدینہ ریجن، پیرکی شام سے جمعرات تک مکہ ریجن، منگل کی شام سے جمعرات تک حائل ریجن، پیر کی شام سے جمعرات تک تبوک ریجن، منگل سے جمعے تک قصیم ریجن جبکہ ریاض اور الشرقیہ ریجن منگل کی شام سے جمعے تک بارش سے متاثر ہوں گے۔‘
’الحدود الشمالیہ اور الجوف ریجن بدھ سے جمعرات ، الباحہ اور عسیر ریجن کے علاقے جمعرات اور جمعہ کو بارش کی زد میں رہیں گے۔‘

 

شیئر: