Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوبند کے متعدد مدارس میں اے ٹی ایس کے چھاپے،6زیر حراست

سہارنپور۔۔۔۔دیوبند میں اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کے ساتھ متعدد مدارس میں چھاپے مارکر 6نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ دیوبند کے گیسٹ ہاؤس میں ان سبھی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ زیر حراست بنگلہ دیشیوں کے پاس سے دیوبند کے پتے پر فرضی پاسپورٹ ملنے کے بعد اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کردیوبند قلعہ علاقے کے کئی مدارس میں چھاپے مارے۔ واضح ہوکہ پچھلے 5دنوں میں اے ٹی ایس کی دیوبند میں یہ دوسری کارروائی ہے۔

شیئر: