Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کی تقسیم کی سیاست سے ملکی معیشت متاثر ہوئی، راہول

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے امسال جی ڈی پی کی متوقع شرح6.5فیصد رہنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی تقسیم کی سیاست سے ہندوستانی معیشت تنزلی کا شکار ہوئی۔روزگار اور زراعت کی جی ڈی پی ، ویلیو ایڈڈ سروس میں کمی اور مالی خسارہ کے مسلسل بڑھنے کے معاملے میں انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور مودی کی خاص جوڑی نے گروس ڈسٹری بیوشن ، جی ڈی پی اپنانے سے نئی سرمایہ کاری کی حد 13سال کی کمترین سطح پر پہنچادی۔ بینک ساکھ 63سال کی کمترین سطح پراورروزگار 88سال کی کمترین سطح پررہا۔ مالی خسارہ میں گزشتہ 8برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ۔

شیئر: