نئی دہلی۔۔۔۔اعلیٰ تعلیم میں گزشتہ 3برسوں میں تقریباً35لاکھ طلباء کا داخلہ ہوا ہے ۔ داخلہ کی شرح اب23فیصد سے بڑھ کر 25.2فیصد ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے 2016-17کی آل انڈیا ہائر ایجوکیشن سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھ کر 864ہوگئی ہے جن میں سینٹرل یونیورسٹی ، آئی آئی ٹی، این آئی ٹی وغیرہ بھی شامل ہیں جبکہ کالجوں کی تعداد 51ہزار 700ہوگئی ہے۔ جاوڈیکر نے بتایا کہ آئی آئی ٹی میں لڑکیوں کی تعداد صرف 9فیصد جبکہ این آئی ٹی میں 12فیصد ہے ۔