نواز، زہری ٹیلیفونک رابطہ
کوئٹہ ..... وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعدسابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں بلوچستان حکومت اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف سے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئندہ انتخابات میں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس وقت ایک طرف تو بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے تودوسری جانب وزرا ءاور مشیران نے بھی استعفے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ 2 جنوری کو رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالدوس بزنجونے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود تھے۔ 5 جنوری کو بلوچستان کابینہ کے 2 ارکان راحت جمالی اور عبدالماجد ابڑو نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان کو جمع کرادیئے ہیں۔