کیا آپ اپنی جلد کے لیے موسچرائزر خریدنے سے پہلے اس کے اجزاء جاننے کی کوشش کرتے ہیں ؟ کیا آپ جانتے ہیں آپ کی جلد کے لیے کونسا موسچرائزر اچھا ثابت ہو گا ؟ کوئی بھی موسچرائزر خریدنے سے پہلے اسکے اجزاء پر ضرور دھیان دیں . آپ اپنے چہرے کے لیےایسے موسچرائز کا انتخاب کریں جو وٹامن ای اور ہائلورنک ایسڈ پر مبنی ہو اور اس میں لائٹ ریفلیکٹنگ پرل شامل ہوں . یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی چمک کو بھی بحال کرتے ہیں . لائٹ ریفلیکٹنگ پرل میں ایسے چمکدار اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو روشن اور چمکدار تاثر دیتے ہیں . اسکے علاوہ ہائیڈریٹنگ ویلوٹ موسچرائزنگ کریم بے رونق جلد کی رونق بحال کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہے .
روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا بھی جلد کی صحت کے لیے بھی بے حد اہم ہے . جسم میں پانی کی درست مقدار جلد کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے . لہذا جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے موسچرائزر کے استعمال کے سساتھ ساتھ جسم میں پانی کی درست مقدار کا ہونا ضروری ہے اسکے علاوہ جلد کو نم اور تروتازہ رکھنے کےلیے چائے اور کیفین کا استعمال بھی کم سے کم کرنا چاہیے .