Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیکویڈ لپ اسٹک ، موسچرائزر سے لازمی صاف کریں

لپ اسٹک جہاں ہونٹوں کو خوبصورتی اور رعنائی بخشتی ہے وہیں  نقصان دہ مادوں کی موجودگی کی وجہ سے ہونٹوں کی جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بھی بنتی ہے . اگر لیکویڈ لپ اسٹک کی بات کی جائے تو اسکی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہونٹوں پر کئی گھنٹے تک ترو تازہ رہتی ہے لیکن اس کے اثرات ہونٹوں پر خشکی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں لہذا اسے مناسب طریقے سے صاف کرنا بے حد ضروری ہے . اسے صاف کرنے کے لیے کوئی اچھا موسچرائزر  یا  ناریل کا تیل  استعمال کیا جا سکتا ہے . اسکے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ لیکویڈ لپ اسسٹک روزانہ استعمال نہ کریں  بلکہ کسی اچھے لپ بام یا موسچرائزر کے ساتھ متبادل دنوں میں استعمال کریں تاکہ آپ  کی جلد کو نقصان نہ پہنچے اور آپ کے ہونٹ خشک ہونے سے محفوظ رہ سکیں . 
 

شیئر: