Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چرس سمگل پر 6 ایرانیوں کو سزائے موت

’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ چرس سمگل کرنے کے جرم پر 6 ایرانی تارکین پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ایرانی تارکین جاسم محمد شعبانی، عبد الرضا یونس، خلیل سامری، محمد جواد، مہدی غانمی اور حر محمد کو چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر انہیں سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مشرقی ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: