رواں ماہ ”پدماوتی“ نہیں،”پدماوت“ کی ریلیز کا اعلان
بالی وڈ کی 2017 کی سب سے زیادہ متنازعہ ر فلم ' پدماوتی' کو رواں ماہ ' پدماوت' کے نام سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ”پدماوتی“ 25 جنوری کو نمائش کےلئے پیش کیاجائے گا۔اس ضمن میںہندوستانی سینسر بورڈ نے اجازت نامہ جاری کردیاہے۔ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی میگا بجٹ فلم کو گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کیاجاناتھا تاہم سماجی تنظیم نے فلم کے خلاف مظاہرے کرکے فلم کی ریلیز کو مشکل میں ڈالدیا تھا۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم” پدماوتی“ کو گزشتہ ہفتے ہی نام تبدیل کرکے”پدماوت“ کے نام سے ریلیز کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔