ریاض ...وزیر بلدیات و دیہی امو رعبداللطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے 3شہروں کو دنیا کے 3بہترین اسمارٹ سٹیز میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزارت نے اس حوالے سے پالیسی ترتیب دیدی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انکی وزارت کے اہلکار آئندہ چند برسوں کے اندر یہ ہدف حاصل کرلیںگے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارکو ںمیں اضافے اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں شہریو ںاو رمقیم غیر ملکیوں کی تجاویز سنیں گے اور آئندہ مرحلے میں انہیں اس عمل میں شریک کیا جائیگا۔