دمام....مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ”الشرقیہ کی راتیں“ میلہ24ربیع الثانی 1439ھ بدھ کو شروع کیا جائیگا۔ 10روز تک جاری رہیگا۔ دمام کے واٹر فرنٹ پر واقع کنگ عبداللہ پارک میں میلے کی سرگرمیاں ہونگی۔ ہفت روزہ تعطیلات کے بعد بھی انکا سلسلہ جاری رہیگا۔ 18سے زیادہ مقامی او رمختلف عرب و خلیجی ممالک کی فنون لطیفہ کی ٹیمیں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی۔ 120سے زیادہ تفریحی و ثقافتی شو دکھائیں گی۔