ریاض ... وحشیانہ تشدد کے شکار شیرخوار عدی الحارثی کے والد نے بتایا ہے کہ اسکے بچے پر تشدد کرنے والی سعودی نرسیں گرفتار کرلی گئیں۔ مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ باپ نے مقامی حکام سے درخواست کی ہے کہ 7برس کی عمرتک اسکے بچے کی صحت کی نگہداشت ضرور کی جائے۔ گرفتار شدہ نرسوں میں سے ایک کو طائف جیل اور 2کو اصلاح گھر بھیج دیا گیا۔ عدی الحارثی کا طبی معائنہ کرلیا گیا۔ صحت تسلی بخش ہے۔