Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو کی سزا کی خبر سن کربڑی بہن چل بسیں

پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے چارہ گھوٹالہ کیس میں ساڑھے 3سال کی سزا ملنے کی خبر سن کر ان کی اکلوتی بڑی بہن گنگا دیوی صدمے سے چل بسیں۔ وہ 75برس کی تھیں ۔ انہوں نے  2لڑکے اور ایک لڑکی سوگوار چھوڑی۔گنگوتری  دیوی  ، لالو پرساد کے 6بھائیوں میں اکلوتی بہن تھیں ۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو ، سابق وزیر تیج پرتاپ یادو اور دیگر عہدیدار ان کی رہائش پہنچے۔

شیئر: