Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی کا بحرین میں شاندار استقبال

بحرین۔۔۔۔۔راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے بیرون ملک کے دورےپر آج بحرین پہنچےجہاں ان کاشاندار ستقبال کیا گیا۔جب وہ ایئر پورٹ لابی میں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نےوالہانہ انداز میں نعرے لگا ئے اور
خوش آمدید کہا۔ایئرپورٹ پر راہول گاندھی کے استقبال کے لئے ’گلوبل آرگنائزیشن آف پیپلز آ ف انڈین اوریجن( جی او پی آئی او )کے ارکان بھی موجود تھے۔ ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئےوہاں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
بحرین روانگی سے قبل راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ  ’’ این آر آئیز ہماری طاقت کے نمائندےاور دنیا میں ہمارے سفیر ہیں۔ میں اپنے ملک کے لوگوں سے ملنے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی اس دورے میں بحرین کے شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ  سے بھی ملاقات کرینگے۔
واضح ہو کہ خلیجی ممالک میں تقریباً 35 لاکھ ہندوستانی مقیم ہیں۔ کانگریس ان لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی کے اعزاز میں بحرین کے شہزادہ نے ظہرانہ کا اہتمام کیا ہے۔ علاوہ ازیں راہول گاندھی بحرین میں ہند نژادصنعتکاروں وتاجروں سے ملاقاتیں اوریہاں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کےمختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔

شیئر: