Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹنڈولکرکی بیٹی کو پریشان کرنیوالا گرفتار

کولکتہ۔۔۔۔مشہور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکرکی بیٹی سے فون پر بدتمیزی کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے رہنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان دیو کمار میتی سے فون پر شادی کیلئے پرپوز کرتا اور نازیبا الفاظ استعمال کرتا تھا۔ ملزم نے جب ٹنڈولکر کے دفتر کال کی تو باندرہ پولیس تھانے میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ۔ ممبئی پولیس نے کال ٹریس کرکے پتہ لگایا تو معلوم ہوا کہ وہ مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔ ممبئی پولیس نے مہیشا ڈل پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کرکٹر کی بیٹی سے محبت کرتا  اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

شیئر: