ہندوستانی اداکارہ کرینہ کپورکابرطانیہ میں لیکچر
بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو حال ہی میں برطانیہ کی درھم یونیورسٹی کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہواہے جس میں ا نہیں یونیورسٹی کے طالبعلموں کو لیکچر دینے کے لئے کہاگیاہے۔کرینہ طلبہ کی معاشرتی اقدار پر لیکچر دیںگی۔ وہ معاشرے میں طالبعلموں کے کردار اور سماجی تبدیلیوں میں ان کی اہمیت پر ایک رول ماڈل کے طور پر اپنی رائے پیش کریں گی۔کرینہ کو ایک کامیاب اداکارہ نیز صلاحیتوں کی حامل ہونے کی بنا پر اس لیکچر کیلئے منتخب کیاگیاہے۔