Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ' انارکلی' کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی مشہور زمانہ فلم مغل اعظم کے کردار' انارکلی' کو سینما اسکرین پر پیش کرنےکی خواہش رکھتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں ماضی کی بالی وڈ فلمیں دیکھنا پسند ہے۔ اگر مغل اعظم کی ری میک بنائی جائے تو وہ اس میں انارکلی کا کردار پیش کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ کردار بہت خوبصورت ہے۔ یاد رہے مغل اعظم ماضی کی مشہور زمانہ فلم ہے جس میں ' انارکلی' کا کردار لیجنڈ اداکارہ مدھوبالا نے ادا کیاتھا ۔اس کردار نے مدھوبالا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیاتھا۔
 

شیئر: