منیشا کوئرالہ نرگس کے کردار میں
بالی وڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالہ اگلی فلم میں لیجنڈ اداکارہ نرگس کا کردار ادا کریں گی۔ منیشا معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنجے کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ سنجے کے والد کا کردار اداکار پریش راول ادا کریں گے ۔اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے نرگس کے کردار میں ڈھلنے کیلئے کافی جتن کئے ہیں۔ وہ نرگس کی طرح چھوٹے اور لمبے ہیئر کٹ میں دکھائی دیں گی۔ فلم میں رنبیر کپور سنجے کا کردارادا کررہے ہیں جبکہ دیا مرزا سنجے کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔ یہ فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔